پاکستانی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے اور فیک مواد پر یقین کرنے والے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام پر اپلوڈ کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے بھارت میں تاحال بین نہیں کیا گیا، اسی لیے کچھ بھارتی مجھے میسجز کر کے بتا رہے ہیں کہ انہوں نے پورے پاکستان کے شہروں سمیت کراچی پر حملے کیے ہیں۔
زارا نور عباس نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال ہے کوئی، کسی شہر کو کچھ نہیں ہوا، پاکستان میں سب ٹھیک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جنگ لڑکے میں کوئی بڑائی نہیں ہے، جنگ سے صرف عام اور معصول شہریوں کا نقصان ہوتا ہے۔
زارا نور عباس نے کہا کہ بہت سارے بھارتی نیوز چینلز کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ تباہ ہو گیا، کوئی پورٹ تباہ نہیں ہوا، ہمارے سب شہر امن کی حالت میں ہیں۔
زارا نور عباس نے بھارتیوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد صرف دہشت گرد ہوتے ہیں، ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کوئی مسلم، ہندو، عیسائی نہیں بلکہ صرف دہشتگرد ہوتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں، ہمیں جنگ نہیں چاہیے مگر بھارتیوں پر جنگ کا جنون سوار ہے، جنگ میں آپ کے اور ہمارے ملک کی ماؤں کے بیٹے اور بہنوں کے بھائی صرف شہید ہوں گے اور کچھ حاصل وصول نہیں ہوگا۔