• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان نے پاکستان کیخلاف بولنے والے بھارتی اسٹارز کی فہرست شیئر کردی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و ماڈل ایمن خان نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی فنکاروں کی فہرست شیئر کی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان چل رہی کشیدگی کے دوران پاکستان کے نامور ستارے صرف امن کی بات کر رہے ہیں۔ پاکستان کی کئی نامور شخصیات جنگ کے خلاف بیان دے رہی ہیں۔

فنکار ناصرف بھارتی مزائل حملوں میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانی شہریوں سے احساسِ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ پہلگام واقعے کی بھی مذمت کر رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایسے میں بھارتی فنکار بھارت کی جانب سے ہار مان لینے کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا ہیں اور اشتعال انگیزی کے حامی نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی فنکار مودی حکومت سمیت بھارتی تشدد پسند جماعت آر ایس ایس کی ’گُڈ بُک‘ میں آنے کے لیے پاکستان مخالف زہر آلود بیانات دے رہے ہیں جن میں کئی نام شامل ہیں۔

انہی ناموں پر مشتمل فہرست ایمن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران امن کا پیغام دینے کے بجائے بھارتی جارحیت کی حمایت کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید