• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں وکٹوں کی سنچری پر شاداب نے کیا کہا؟

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کے انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔

اس حوالے سے سماجی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی بن گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت نہیں پائے۔

نوجوان کرکٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ مستقبل کے اسٹار ہیں اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان غنی کو آؤٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاداب خان پاکستان کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 یا اس سے زائد وکٹیں لی ہیں۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید