• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی، رول آف لاء کیلئے اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبر پختونخوا الیکشن معاملے پر فل کورٹ  بینچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بار کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز میں تقسیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے۔

بار کونسل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا وقار برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ججز کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہیے ان کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا چاہیے۔

بار کونسل کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس کے اختیار سے متعلق رولز بنائے جائیں، عدلیہ کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کمیٹیاں بنا کر بینچز تشکیل دیے جائیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس سیاسی معاملے پر لیا گیا، از خود نوٹس لینے سے اختلافی فیصلہ سامنے آیا جس سے عدلیہ کا وقار کم ہوا۔

بار کونسل نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور کے ٹرانسفر میں دو ججز کی درخواست پر از خود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا۔

قومی خبریں سے مزید