• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کافی شرمیلی ہوں، میرا کوئی دوست نہیں، وینا ملک


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا انڈسٹری میں کوئی بھی دوست نہیں ہے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دوست بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے کیونکہ وہ کافی انٹروورٹ اور شرمیلی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے  پاکستانی میڈیا انڈسٹری یا بھارتی میڈیا انڈسٹری میں مشہور شخصیات کے ساتھ بے پناہ کام کرنے کے باوجود کبھی کسی کے ساتھ  دوستی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی دوست بنانے کی ضرورت اس لئے بھی پیش نہیں آئی کیونکہ ان کا خاندان بھی بڑا ہے۔ انہیں اپنے والدین، بہن اور بھائیوں سے بات کرنے کے بعد وقت ہی نہیں رہتا کہ کسی اور سے دوستی کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید