• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیل شیٹی کی شہناز گِل کو اپنے گھر میں رہنے کی دعوت

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی سپر اسٹار سنیل شیٹی نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف، اداکارہ شہناز گِل کو اپنے گھر میں رہنے کی دعوت دے ڈالی۔

اداکارہ شہناز گِل نے اپنی ویب سیریز کی پرومومشن کے لیے سنیل شیٹی کے پروگرام ’دیسی وائب‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

پاکستان میں بھی بھاری بھرکم فین فالوونگ رکھنے والی من چلی شہناز گِل کی اس پروگرام میں  کی جانے والی چٹ چیٹ  کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

شو کے دوران سنیل شیٹی کا خود سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر بہت سلجھے ہوئے اور سنجیدہ انسان ہیں۔

جس پر شہناز گِل کا کہنا تھا کہ ایسے تو مجھے پتہ نہیں چلے گا، مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ آپ سلجھے ہوئے سنجیدہ انسان ہیں، آپ ایک ایکشن ہیرو اور کاروباری شخصیت ہیں، مجھے بھی کاروبار کرنا ہے، مجھے سکھائیں کہ کاروبار کیسے کیا جاتا ہے، مجھے اپنے گھر رہنے کے لیے 5 سے 6 دن دیں تاکہ میں آپ کو جان سکوں۔

شہناز گِل کا یہ کہنا تھا کہ سنیل شیٹی نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہناز گِل کو اپنے خاندان سمیت اپنے گھر یا ہوٹل میں رہنے کی دعوت دے ڈالی۔

سنیل شیٹی کا شو کے دوران کہنا تھا کہ آپ میرے گھر یا ہوٹل میں 5 سے 6 دن کے لیے مفت رہ سکتی ہیں اور اس دوران دیکھ سکتی ہیں کہ میں کتنا سنجیدہ اور سلجھا ہوا انسان ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ شہناز گِل جَلد ہی سلمان خان کی آنے والی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں نظر آئیں گی۔ 

شہناز گِل نے بگ باس 13 میں بطور مہمان حصہ لینے کے بعد مقبولیت حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید