• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت مختلف شہروں میں سحر و افطار میں گیس ناپید

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سحری اور افطار میں گیس دستیاب نہیں۔

حکومت نے ملک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

کراچی میں شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں گیس نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھر میں روزہ نہ رکھنے والے بچے، بزرگ اور بیمار افراد بھی متاثر ہورہے ہیں ۔

گیس کا بحران پشاور اور کوئٹہ میں بھی ہے، کہیں گیس غائب ہے تو کہیں پریشر نہ ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید