• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا گیا، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا گیا ہے، شہباز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں۔

سابق وزرا اورارکان اسمبلی کے وفد سے گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چیف جسٹس صرف وکلا ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں۔

صدر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قوم عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر آئینی قواعد و ضوابط سپریم کورٹ پر مسلط نہیں کر سکتی۔

قومی خبریں سے مزید