ایران نے یونان میں اسرائیلی اہداف پر حملوں کی سازش کا الزام مسترد کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ اسرائیلی ذرائع کی افواہیں اور ایران پر بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ذرائع کی من گھڑت باتیں اسرائیل کے اندرونی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے ہیں۔
یونانی پولیس نے گزشتہ روز 2 ایرانی نژاد نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔