• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی دبئی سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

آصف علی زرداری۔۔۔فائل فوٹو
آصف علی زرداری۔۔۔فائل فوٹو

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دبئی سے پہلی تصویر سامنے آ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے آصف زرداری کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں آصف زرداری اور سہیل انور سیال کے ہمراہ پی پی کے رہنما شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی موجود ہیں۔

سہیل انور سیال نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’سیاست کے بادشاہ، مرد حُر، صدر آصف علی زرداری صاحب کے ہمراہ دبئی میں‘

واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آصف علی زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کے فیملی ذرائع نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ دبئی میں گھر پر مقیم ہیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے دبئی میں قیام کے دوران اپنا چیک اپ کرایا تھا، ان کی سرجری نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید