گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پسرور روڈ پونڈانوالہ چوک کے قریب تعمیراتی کام کے دوران واسا کی واٹر سپلائی کی مرکزی پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے واسا نے ایمرجنسی طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی موٹریں بند کردیں جس کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ بن گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایم ڈی کی ہدایت پر واسا افسران نے پانی کی پائپ لائن درست کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ واسا کے ایس ڈی او طفیل گھمن نے بتایا کہ چند گھنٹوں کیلئے دیگر موٹریں بند کی تھیں جو بعد میں چلا دی گئی تھیں۔