• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان پولیس سیکیورٹی کیلئے اپنی حدود کے باہر تعینات نہیں ہوسکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

گلگت بلتستان پولیس وی آئی پی سیکیورٹی کیلئے اپنی حدود کے باہر تعینات نہیں ہوسکتی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی پابندی کا مؤقف درست تسلیم کرلیا۔

عدالت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سیکیورٹی پر مامور صوبائی پولیس اہلکاروں کے دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور دوگل نے وی آئی پی سیکیورٹی سے متعلق رولز عدالت میں پیش کیے۔

وی آئی پی سیکیورٹی سے متعلق رولز پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ نے منظور کیے تھے۔

پی ٹی آئی حکومت نے 10 ستمبر 2021 کو رولز منظور کیے تھے۔

رولز کے متن کے مطابق وی آئی پی کی سیکیورٹی متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت کی۔

وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید