پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی، پکڑی گئی ہے، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد، فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ۔