• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ کی پروڈکٹ سیفٹی سے متعلق نظرثانی شدہ قواعد کی منظوری

یورپین پارلیمنٹ نے 569 ووٹوں کی اکثریت سے نان فوڈ کنزیومر پراڈکٹس کے پروڈکٹ سیفٹی سے متعلق نظر ثانی شدہ قواعد کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین قانون اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یورپ میں مصنوعات چاہے آن لائن فروخت ہوں یا مقامی دکانوں میں، وہ اعلیٰ ترین حفاظتی تقاضوں کی حامل ہوں۔

ان نئے قواعد کی منظوری کا پس منظر یہ ہے کہ 2021 کے دوران 73 فیصد یورپین صارفین نے آن لائن مصنوعات خریدیں۔ جن میں سے 62 فیصد مصنوعات یورپ کے باہر سے آئیں۔

ان قواعد کی محرک دیتا چرانزووا ایم ای پی کے مطابق اس کل تعداد میں سے بھی خطرناک کے ذیل میں آنے والی 50 فیصد سے زائد اشیاء چین سے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے ہم نے اپنے سب کمزور صارفین یعنی بچوں اور بوڑھوں کا تحفظ کرتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف ایک اہم قدم اٹھایا ہے جو یورپ میں محفوظ مصنوعات فروخت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ فروخت ہونے والی ہر پراڈکٹ میں کوئی ایک ایسا شخص ضرور ہونا چاہیے چاہے وہ بنانے والا ہو یا امپورٹر، جو اس کی یورپ کے اندر مکمل ذمہ داری لیتا ہو۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ایسی تمام مصنوعات فروخت کرنے والی ویب سائٹس ان اشیاء کو 2 دن میں ہٹانے کی پابند ہوں گی۔

مذکورہ ممبر کے مطابق یورپ میں خطرناک (Dangerous) کے زمرے میں آنے والی ان اشیاء سے ہونے والے حادثات کا تخمینہ 11 اعشاریہ 5 ارب اور ان حادثات کے بعد علاج معالجے اور صحت کی دیکھ بھال پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 6 اعشاریہ 7 ارب یورو سالانہ ہے۔

ان خطرناک مصنوعات میں زیادہ تر ایسی اشیاء ہیں جن میں بیٹری، موٹر اور بجلی کی تاریں استعمال ہوتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید