• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم میں خنکی آگئی۔

لاہور میں شام کے بعد گہرے بادل چھا گئے اور کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی، شیخوپورہ، چونیاں اور ساہیوال میں بھی بادل برسے۔

چونیاں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

موسلادھار بارش اور گرج چمک کے باعث بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ کرگئے اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

پاکپتن میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث ڈسٹرکٹ اسپتال میں پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو بھی مختلف علاقوں میں تیز بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید