• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اندور کے مندر میں کنویں کی چھت گرگئی، 13 افراد ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رش کے باعث مند کے اندر کنویں کی چھت گرنے سے 13افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں کم از کم 10 خواتین شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اندور کے شری بالیشور مندر میں رام نوامی تہوار کے موقعے پر لوگوں کے رش کی وجہ سے کنویں کے اوپر بنا فرش ٹوٹ گیا جس سے کئی افراد سیکڑوں فٹ گہرے کنویں میں جا گرے، واقعے میں 13 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ اس ناخوشگوار واقعے میں ہلاک ہونے والے 13 افراد میں سے 10 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ 19 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید