• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ سے عوام اذیت کا شکار ہیں، عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور عثمان علی جمالی نے کہاہے کہ کیسکو اورسوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے رویے کی وجہ سے رمضان المبارک میں بھی کوئٹہ خصوصاً سریاب کے مکین بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے سخت اذیت میں مبتلاہیںجس کے باعث خواتین کو امور خانہ داری میں مصائب کاسامنا ہے تودوسری جانب طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود صارفین کو بجلی اورگیس کے بھاری بل آرہے ہیں جوسمجھ سے بالاتر ہےرہنماؤںنے کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مزدور طبقہ سستے داموں آٹاخریدنے سے بھی محروم ہوگیا ہے حکمران طبقہ غائب اور مافیاہرجگہ راج کررہی ہے عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے ۔
کوئٹہ سے مزید