• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرداخلہ کی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کوئٹہ(خ ن)وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پریس کلب کوئٹہ کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر عبدالخالق رند،جنرل سیکٹری بنارس، اور دیگر عہدیداران کو مبارکباددی ہے وزیر داخلہ نے کوٹئہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کوٹئہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار خالق رند کی قیادت میں صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبودکیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید