• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر بیربل کے قتل پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا اظہار تشویش

کراچی میں ڈاکٹر بیربل کے قتل پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سندھ میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ دنوں ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

ایچ آر سی پی نے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید