• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھی اداکار نے پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے  ساتھی اداکار ہردے سندھو نے ان کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

 ہردے سندھو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بالآخر یہ ہونے جارہا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہم فلم ’کوڈ نیم: ترنگا‘ کی شوٹنگ کے ساتھ تھے تو اکثر ہم نے کئی بار شادی کے بارے میں بات کی اور پرینیتی کا ہمیشہ یہی کہنا ہوتا تھا کہ میں شادی صرف اس وقت کروں گی جب مجھے لگے گا کہ مجھے  صحیح بندہ مل گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نے پرینیتی کو مبارکباد دینے کے لیے کال بھی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید