• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین اور عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن دوبارہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ انتخابات سے خوفزدہ ہے جبکہ عوام قانون کی حکمرانی بچانے کےلیے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مذاکرات کےلیے تیار ہیں لیکن آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کےلیے ان تمام جماعتوں سے بات کریں گے جو سازش کے خلاف اٹھنے کو تیار ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے وکلا 2007ء کی تحریک کی طرح دوبارہ قیادت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ 1997ء کے بعد آج دوبارہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر حملے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے1997ء میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملے کیلئے سپریم کورٹ پر دھاوا بولا تھا، ن لیگ پھر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں، جمہوریت کےلیے تحریک انصاف آخری حد تک جائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے،عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید