مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احسن اقبال نے استفسار کیا کہ عمران نیازی، بابر اعوان اور فواد چوہدری پر مشتمل 3 رکنی بینچ کیسا رہے گا؟
اس پر مریم نواز نے ردعمل دیا اور کہا کہ ابھی بھی یہی سمجھیں، ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس کے اپنے برادر ججز اُس پر عدم اعتماد کردیں اور سوالات اٹھا دیں، اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی نہ ہی اخلاقی حیثیت ہوگی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا قوم کی ذمہ داری ہے۔