کراچی میں مفت راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے 9 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری واقعے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ نے بھگدڑ میں جاں بحق افراد کی فیملی کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، جبکہ ہر زخمی کیلئے 1 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جاں بحق اور زخمیوں کے کوائف فوری حاصل کیے جائیں۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مفت راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12 جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ سائٹ کے علاقے کی ایک فیکٹری میں پیش آیا تھا، فیکٹری انتظامیہ نے راشن بانٹنے کا اعلان کیا، تو سیکڑوں افراد گیٹ پر جمع ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دروازہ کھلتے ہی لوگ اندر کی جانب دوڑے تھے۔