• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان


فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا، آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہیے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف سازش کا عوام بھرپور جواب دیں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آٹے کی لائنوں میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید