• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا وزیر اطلاعات پر توہین عدالت کیس کا اعلان

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعتوں سے مذکرات کے حق میں ہے، لیکن تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر کوئی سنجیدہ مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم آگے چلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے حالات ٹھیک کرنے ہیں تو انتقامی کارروائیوں سے آگے جا کر سوچنا ہوگا۔ ہمیں نواز شریف کی واپسی پر کوئی اعتراض نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سوموٹو سے متعلق ترمیم کا مقصد چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تین ججز کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا، تو پھر 3 ججز کے فیصلے پر شہباز حکومت آئی اس کو بھی تسلیم نہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 30 اپریل کے بعد نگران حکومت کے اختیارات ختم ہو جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید