• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کلبز اسکروٹنی سست روی کی شکار، الیکشن کا معاملہ گمبھیر ہوگیا

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کا معاملہ گمبھیر شکل اختیار کرگیا ہے، پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے پانچ ہزار سے زائد کلبز اسکروٹنی کے پہلے مرحلے میں صرف اٹھارہ کلبوں نے اپنا ڈیٹا جمع کرایا، فیفا نے موجودہ این سی کو انتخابات کرانے کیلئے رواں سال جون تک چھ ماہ کا وقت دیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آغاز سے کلبوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ پی ایف ایف این سی کے رکن شاہد کھوکھر نے جنگ کے اس متعلق استفسار پر کہا کہ سات ماہ کے دوران ہم نے فیڈریشن امور میں پیچیدگیوں کو نمٹانے کی کوشش کی ہے۔ کلبز اسکروٹنی کا عمل شروع ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن صرف اٹھارہ کلبز نے اپنا ڈیٹا جمع کرایا ہے اوربڑی بات یہ ہے کہ ان کے پاس ووٹنگ رائٹ بھی نہیں ہے۔ملکی فٹ بال کے حالات کو درست کرکے معاملات منتخب ارکان تک پہنچے میں کتنا وقت لگے گا اس کے بارے میں ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ان تمام امور کو نمٹا کر الیکشن کرائےجاسکتے ہیں۔ اس کیلئے چھ ماہ مزید درکار ہوں گے۔ فیفا سے مستقل رابطے میں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید