• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو 13پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر283.79روپے ہو گئی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 286.50 روپے پر برقرار رہی۔