• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،غلط بیانی پرعدالت نے وکیل کوجیل بھیج دیا،وکلا کااحتجاج

بہاولپور،صادق آباد(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)انسدادِ دہشت گردی عدالت سے وکیل کیخلاف مقدمہ اورجیل بھیجنے پربہاولپورڈویژن کے وکلا نےاحتجاج کرتے ہوئے 2روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ  ہائیکورٹ نے وکیل کی ضمانت منظورکرلی ہے۔تفصیل کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت بہاولپورمیں صادق آبادپولیس اسٹیشن کے مقدمہ 841/2012 ملزم سومرہ کی جانب سے عمران پاشا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ مذکورہ وکیل نے عدالت میں وکالت نامہ پیش کیاجس پرعدالت کے جج خالد ارشد نے وکیل سے کہا کہ اس میں ٹمپرنگ/اووررائٹنگ کی گئی ہے اورجان بوجھ کرآپ نے ایسا کیا ہے جوحقائق چھپانااور توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے۔ عدالت نے وکیل کوشوکاز نوٹس دیااورکہاکہ اس کاجواب دیاجائے۔ کورٹ کو مطمئن نہ کرنے پرجج نے عمران پاشاایڈووکیٹ کو عدالت کے اندرہی ہتھکڑیاں لگوادیں اور4ماہ قید،ایک لاکھ  جرمانہ کی سزا کا آرڈر سناتے ہوئے نیوسنٹرل جیل بہاولپور بھجوانے کاحکم جاری کردیا۔ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار بہاولپور سمیت بہاولپوردویژن کی بارزنے واقعہ کے خلاف ہڑتال کردی اور 16اور 17جون 2016ء کو دوروزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔لاہور ہائی کورٹ بہاولپوربنچ کے جسٹس ملک شہزاداورجسٹس چوہدری  اقبال پرمشتمل ڈبل بینچ نے بہاولپور انسداد دہشتگردی عدالت کی طرف سے صادق آبا دکے وکیل  عمران پاشاایڈووکیٹ کو سنائی گئی چارماہ قید اورایک لاکھ جرمانہ کی سزامعطل کردی اور انہیں  رہاکرنے کا حکم دیدیا، ڈبل بینچ میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نوازش علی پیر زادہ‘ سابق صدر سردارمحمد اسلم خان دھکڑ ‘ محمد اصغر بھٹی ‘محمد اشفاق بخاری و دیگر سینئر وکلاء پیش ہوئے تھے ۔ قبل ازیں تحصیل کچہری صادق آباد میں عمران پاشا کی سزاکیخلاف احتجاجی اجلاس زیر صدارت رانا انور زبیر منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم ایڈووکیٹ نے سزا کو غیر قانونی قراردینے کی قراردادپیش کی جو متفقہ  منظورکرلی گئی اجلاس میں ملک عاشق محمد‘ عدنان مصطفیٰ خان‘ میاں خالد بن سعید‘ میاں عبدالوکیل نے اظہارکیا‘اجلاس میں چوہدری اکرم‘ خواجہ اظہر عباس‘حاجی  حنیف‘ ملک عبدالرؤف سولنگی‘عابد گیلانی‘عبدالقیوم چیمہ‘عبدالصمد بھیٹ‘شاہد جاوید چٹھہ‘منیر گوندل‘حیدرعلی ودیگر وکلاء موجود تھے،وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ،احاطہ کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیاہ پرچم لہرایا۔ 
تازہ ترین