• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹری میں بھگدڑ سے جاں بحق خاتون اور بچے کی تدفین کردی گئی

کراچی کے علاقے سائٹ کی نجی فیکٹری میں بھگدڑ سے جاں بحق دو افراد کی تدفین کردی گئی۔ ناظم آباد کے 11 سال سعد کے والدین بے حال ہیں تو کہیں اورنگی ٹاؤن کی معافیہ کے 5 بچوں نے اپنی ماں کو الوداع کہا۔

ماں باپ کا لاڈلا 11 سالہ سعد گھر سے صرف کھیلنے نکلا تھا لیکن ہمیشہ ہمیشہ کے لیے منوں مٹی تلے جا سویا، سعد کے والد کا غم سے نڈھال ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ اب میرا بیٹا تو کبھی واپس نہیں آسکتا۔

سائٹ ایریا فیکٹری میں راشن اور نقدی کے تقسیم کے دوران بھگدڑ سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد اپنی جان سے گئے۔

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی معافیہ خاتون بھی حالات سے تنگ ہوکر چند پیسوں اور راشن کے لیے گھر سے نکلیں تو واپس نہ لوٹیں۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ چند پیسوں اور راشن کے لیے عوام کو اس طرح رسوا کرنا کہیں کا انصاف نہیں۔ اگر کسی کی مدد کرنے کا کوئی ارادہ بھی ہے اس کا ایک خاص طریقہ کار ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید