پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شیخان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاع پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 5 ہیڈ کانسٹیبل کی اے ایس آئی، 38 کانسٹیبل کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
راجہ شہباز خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کے مطابق ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حلال گوشت کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق اور علاقائی سطح پر پیداواری مسابقت بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا۔
مقدمے میں لکھوایا گیا ہے کہ لڑکے نے لاڑکانہ میں اپنی خالہ کو فون کر کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت شہر کے مئیر سے بھی ڈرتی ہے، یہ میئر سے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ وزیراعلیٰ کو چلینج ہی نہ کردے۔
ذرائع کے مطابق ایئرلائن کا عملہ مسافر کی شکایت پر توجہ دینے کے لیے باہر نہ آیا۔
پولیس کے مطابق خانسامہ ملزم کی مقتولہ بیٹی کا فون لے کر گھومتہ گیا جبکہ ملزم کی مقتولہ بیوی کا فون دوست شیراز غالب مارکیٹ لے کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی نیٹ ورکس بے نقاب ہوئے، متعدد فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری ملزم قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی پنجاب کےبیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔
دہشت گرد عناصر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسنوکر کلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے، کوئی قانون اس پر پابندی عائد نہیں کرتا۔
شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔