پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے نواحی گاؤں میں 40 فٹ گہرے کنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے 3 نوجوان مزدور مٹی کے تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں مزدور ٹیوب ویل کے 40 فٹ گہرے کنویں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی اور ریت کا ایک بھاری تودہ ان کے اوپر آ گرا جس کے ملبے کے نیچے تینوں مزدور دب گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو وہیکل و دیگر مشینری کے ہمراہ 20 اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے 16 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد لاشوں کو نکال لیا۔
میلسی واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی تھے جن کی شناخت 23 سالہ سجاد احمد اور 16 ضمیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ان کا 12 سالہ چچا زاد بھائی بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوا ہے۔