• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ورون دھون کی ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس پرفارمنس

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں اپنی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کےمشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد کی گئی اس تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا۔

تقریب کے دوران پیش کی گئی تمام تر ڈانس پرفارمنسز میں سے شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ورون دھون کی ڈانس پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔


کلچرل سینٹر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ اسٹیج پر سیاہ رنگ کی شیروانی پہنے فلم ’پٹھان‘ کے مشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس کرتے نظر آ ریے ہیں۔

اس ویڈیو کو کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید