• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کے پاس کارکنوں کو پکڑنے کیلئے چھاپوں کا مینڈیٹ نہیں: محمودالرشید

محمودالرشید، فائل فوٹو
 محمودالرشید، فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اب بھی ہمارے کارکنوں کو پکڑنےکے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

محمود الرشیدکا یہ بھی کہنا ہے کہ نگران حکومت کے پاس اس کام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے ظلِ شاہ کی ٹریفک حادثے میں موت کے حقائق چھپانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور محمودالرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی تھی جبکہ فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواستیں منظور کر لی تھیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کی ہلاکت کے مقدمے میں بلا جواز نامزد کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ گرفتاری کا خدشہ ہے، شاملِ تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے، کیس کےحتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید