• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی مقدمات کے اخراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ آج (پیر) کے روز عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت، ایف آئی اے اور نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سیاسی بنیادوں پر ایک ہی نوعیت کے مقدمات درج کر کے ہراساں کیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید