راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید نے کہا کہ تین جسٹس کے خلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے، ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند فیصلے ججز سے لیے جائیں۔