لاہور میں بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے امور پر اجلاس ہوا۔
جس میں فیصلہ کیا گیا کہ والڈ سٹی اتھارٹی اور مختلف ادارں کے اشتراک سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں شالامار باغ، مقبرہ جہانگیر و نور جہاں کو بھی والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر انتظام کرنے کی تجویز دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ شاہی قلعہ کے 24 تاریخی مقامات میں سے 15پر بحالی کا کام تکمیل کے قریب ہے۔