• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے جدہ جانے والے ایئر بلیو کے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد سے جدہ جانے والے ایئر بلیو کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق اس پرواز میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے، پرواز اسلام آباد سے جدہ جارہی تھی کہ دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی، طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

قومی خبریں سے مزید