اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے حوالے سے ریاست پاکستان کے دیرینہ اصولی موقف میں کوئی تبدیلی لائی گئی ہے تو قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے، اسرائیل پر عمران خان کا موقف دو ٹوک تھا رجیم چینج کے ذریعے انہیں ہٹاکر ہی یہ سب ممکن تھاجو ہو رہا ہے، نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز) کی جانب سے تحریک انصاف حکومت کے دوران اسرائیل کیلئے خصوصی پاسپورٹ کے اجراء کے دعویٰ پر پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹر پر اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات سے متعلق لکھا کہ رجیم چینج کے سارے کردار کرپٹ ہی نہیں جہالت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔