• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں لیکن یہاں کیس نہیں چلتا، شاہد خاقان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس سے متعلق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

جج ناصر جاوید رانا کے تبادلے پر ریفرنس ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کو منتقل کردیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت میں وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی قوانین کا معاملہ زیر التو ہے، نیب ترمیمی قوانین سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

احتساب عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

’ہر ہفتے پیش ہوتے ہیں لیکن یہاں کیس نہیں چلتا‘

اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں لیکن یہاں کیس نہیں چلتا، اب تک 4 ججز تبدیل ہوچکے لیکن کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اسی وجہ سے عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے ہیں، عدالتیں سو موٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کہ کیسز کی سنوائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے اپنی ساکھ خود بحال کرنی ہے، جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو اس پر جج فیصلہ نہیں کر سکتا۔

قومی خبریں سے مزید