پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے باوجود انتخاب نہ کروانے کے خطرے سے آگاہ کروں گا۔
عمران خان نے ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج رات نماز عشاء کے بعد چاروں صوبوں میں 75 سے زائد مقامات پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ آئین کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ نظریہ ضرورت کو ختم کر چکی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جانب بلاشبہ یہ ایک بڑا قدم ہے، یہ گروہ شکست سے بےحد خوفزدہ ہے، ہمیں دستور کو بالا دست رکھنے والی عدلیہ کی حمایت و تحفظ کیلئے نکلنا ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔