• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی دمشق پر بمباری، دفتر خارجہ کی خاموشی شرمناک ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسرائیل کی دمشق پر بمباری پر دفتر خارجہ کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اسرائیل گزشتہ چند روز سے دمشق پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ دمشق میں رمضان کے مقدس مہینے کا بھی احترام نہ کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے مذمت کی ایک جھلک تک دکھائی نہیں دی۔ دفتر خارجہ معاملے پر ایک مرتبہ پھر شرمناک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید