اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پریشن ڈیسکون انٹرنیشنل لمیٹیڈ (پی ڈی آئی ایل ) کے بڈ باؤنڈ کو ان کیش کروانے کے او جی ڈی سی ایل نے سیکنڈ لوئسٹ بڈر دینے والی چینی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو اوچ ون گیس فیلڈ کمپریشرز منصوبے کو مکمل کرے گی۔ پی ڈی آئی ایل نے اوچ فیلڈ گیس کمپریشر نے کم ترین بڈ داخل کرکے منصوبہ کے ٹھیکہ 82ملین ڈالر کی لاگت سے خریدا تھا مگروہ مجموعی لاگت کا ایک فیصد کی بنک گارنٹی ادا نہیں ادا کی جس پر اس کا بڈ باونڈ ان کیش کروا لیا گیا۔ اس ضمن میں سوئی ناردن اور پی ڈی آئی ایل کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے پی ڈی آئی ایل کا بڈ باؤنڈ کیش کرا لیا گیا۔ اب او جی ڈی سی ایل نے چینی کمپنی سے رابطہ کیا ہے جس نے تین یا چار دنوں تک کا وقت مانگا ہے۔