گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان کیخلاف ریفرنس دائرکرینگے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری پرویز عابد ہرل نے کہا کہ حالیہ حالات کومدنظر رکھتے اور سپریم کورٹ کے ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکسان کے آئینی دائرہ کار اور سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات میں وفاقی حکومت کی منشاء اورمرضی کے مطابق مداخلت کرکے اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کی صریحآ خلاف ورزی کی ہے۔