پشاور (پی پی آئی)پشاورہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قراردینے کیلئے دو الگ الگ درخواستیں دائر کردی گئی ہیں ایک درخواست عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان اور دوسری جمعیت علما اسلام کے رہنما احمد علی نے دائر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک درخواست عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے دائر کی، جس میں عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔