چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے ایف آئی اے کی تعریف کر دی۔
چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی رینجرز کی عدم شرکت پر کمیٹی نے اظہارِ برہمی کیا۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے اجلاس کے دوران ایف آئی اے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے بہترین کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم کمپنیوں کا کیس 2 ماہ پہلے ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔
نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کو 5ارب روپے کی ری کوری کا ٹاسک دیا تھا، جن میں سے ساڑھے 4 ارب روپے ری کور ہو گئے۔
پی اے سی نے سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو فوری طور پر اجلاس میں طلب کر لیا گیا۔
مشاہد حسین سید نے کمیٹی کو بتایا کہ معاملے میں ملوث نادرا کے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اس ڈیٹا لیک کے پیچھے اصل شخصیت کو بے نقاب کیا جائے۔