جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پاکستان کے مجرم کے ساتھ بات نہیں ہوگی۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا، اس پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منتخب نمائندوں کی بات کو نہیں سنا جارہا، جب ہماری بات کو نہیں سنا جارہا تو فیصلے کو کیسے تسلیم کرلیں۔
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ آج سے تو لمبی لڑائی شروع ہوئی ہے، اس لڑائی میں پارلیمنٹ ہی جیتے گی۔