وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہوگی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قانونی ٹیم کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی قانونی ٹیم کا اجلاس آج افطار کے بعد ہونا تھا، میں میں وزیر اعظم کو قانونی ٹیم کی طرف سے بریفنگ دی جانا تھی۔