• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داماد سے خراب کارکردگی پر بات نہیں کرتا کیونکہ اسے کرکٹ تو سکھانے سے رہا، سنیل شیٹی

سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے داماد راہول سے کرکٹ میں ناکامی یا خراب کارکردگی پر بات نہیں کرتے کیونکہ وہ راہول کو کرکٹ تو سکھانے سے رہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی سے پوچھا گیا تھا کہ کیا راہول نے آپ سے اپنی خراب کارکردگی پر بات کی ہے؟

سنیل کا کہنا تھا کہ میرے بچے جنگجو ہیں، وہ اس سے خود نمٹ سکتے ہیں، ہم تو محبت کا اظہار کرتے ہیں، ہم دنیا کی ہر بات کرتے ہیں تاکہ ذہن کو کسی سوچ کے غلبے سے نکالا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ راہول ملک کیلئے کھیل رہا ہے، گلی کرکٹ نہیں کھیل رہا یا کسی کے تبصرے کیلئے نہیں کھیل رہا کہ ایسے کھیلو، ویسے کھیلو۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک نوجوان نظر آتا ہے جو ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن اسے احساس ہے کہ اسے مزید محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوگب اور بات کیا کرے گا؟ بلّا ہی بات کرے گا، باقی تو بات کرکے فائدہ ہی نہیں ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید