• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری اسلامی معیشت کی بنیاد ہی دولت کا گردش میں رہنا ہے۔ پاکستان پر موجودہ حالات میں 63 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔

سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں۔ پاکستان میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پالیسی چلتی ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کوئی ملک آئی ایم ایف اور قرضوں کی بنیاد پر ترقی نہیں کرتا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرض دار ملک گدھوں کی طرح ہانکے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 23 بار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرض لیا، بینکوں کا نظام یہودیوں کا یرغمالی سسٹم ہے۔ سینیٹ میں سود کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔ 

سراج الحق نے کہا سینیٹ کی قرارداد کے باوجود اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کیا۔ 75 سالوں سے پاکستان کو قیام پاکستان کے نظریے سے محروم رکھا گیا۔ تمام ادارے بشمول اسٹیل مل، ریلوے، پی آئی اے سب خسارے کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید