• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر زید دربار کیسے ملے؟ گوہر خان نے بتادیا

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پیارا شوہر زید دربار آف لائن نہیں بلکہ آن لائن ملا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ مسلسل اپنی زندگی کے خاص شخص کی تلاش میں تھیں لیکن کچھ بھی کام نہ آیا، زید اُنہیں انسٹاگرام سے ملے۔

گوہر خان آج کل آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پروگرام آئی آر ایل (ان رئیل لو) میں غیر شادی شدہ افراد کو حقیقی محبت کی تلاش میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے اس دوران انکشاف کیا کہ وہ بھی زندگی میں کافی عرصہ محبت اور اہم شخص کی تلاش میں سرگرداں رہی ہیں۔

گوہر خان نے مزید کہا کہ وہ محبت ہی کی تلاش میں آن لائن دنیا میں گئیں کیونکہ حقیقی زندگی میں انہیں وہ کنکشن نہیں مل رہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ سے پیار کی تلاش میں رہی ہیں، اس دوران مجھ سے کئی غلطیاں ہوئیں، سبق بھی سیکھے جن پر مجھے کوئی ملال نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کیوں کہ یہ ہمیشہ کےلیے خود کےلیے خالص پیار کی تلاش تھی، اسی دوران مجھے آن لائن پیار مل گیا، ہماری 20 دن کی ملاقاتوں کے بعد زید دربار نے مجھے شادی کا پیغام دیا۔

دسمبر 2020ء میں گوہر خان نے زید دربار سے شادی کی، اُن کے شوہر نے دسمبر 2022ء میں پہلے بچے سے متعلق اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید